اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ رمضانی نے اپنے ایک پیغام میں میانمار کے شیعہ عالم دین، ینگون شہر کی مغل جامع مسجد کے امام جمعہ، شہر پروم کے مدرسہ حجتیہ کے بانی اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے رکن حجۃ الاسلام و المسلمین محمد باقر محمودی اصفہانی کی وفات پر تسلیت پیش کی۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے اپنے تعزیتی پیغام میں حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ محمد باقر محمودی اصفہانی کی میانمار میں تعلیمات اہل بیت(ع) کو عام کرنے کی طرف اشارہ کیا۔
تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم
إنا لله و إنا إلیه راجعون
فاضل اور دلسوز مبلغ دین، ینگون شہر کی مغل جامع مسجد کے امام جمعہ، پروم شہر کے مدرسہ حجتیہ کے بانی اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سابق رکن حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ محمد باقر محمودی اصفہانی کی رحلت کی خبر دکھ اور افسوس کا باعث بنی۔
مرحوم نے میانمار میں مذہب اہل بیت(ع) کو فروغ دینے کے لیے اپنی پوری زندگی صرف کر دی اور ہمیشہ محنت اور زحمت کا سامنا کیا اور دین اسلام کی تبلیغ اور نشر و اشاعت نیز فقیر گھرانوں کی دستگیری خصوصا ماہ مبارک میں مرحوم کی زندگی کا حصہ تھا۔
میں اس افسوسناک موقع پر اس ملک کے تمام مسلمانوں خصوصا پیروان اہل بیت(ع) کو اور بالاخص مرحوم کی زوجہ، بچوں، شاگردوں اور چاہنے والوں کو تسلیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے لیے بلندی درجات اور اولیائے الہی کے ساتھ محشور ہونے اور اہل خانہ کے لیے صبر و اجر کی دعا کرتا ہوں۔
رضا رمضانی
سیکریٹری جنرل برائے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی
نہم محرم الحرام 1443
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242